Advertisement
Advertisement
Advertisement

باپ کے دم سے گھر قائم، اولاد محفوظ! والد سے محبت کے اظہار کا آج عالمی دن

Now Reading:

باپ کے دم سے گھر قائم، اولاد محفوظ! والد سے محبت کے اظہار کا آج عالمی دن
باپ کے دم سے گھر قائم، اولاد محفوظ! والد سے محبت کے اظہار کا آج عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج والد سے محبت کے اظہار کا دن ’’فادرز ڈے‘‘ منایا جا رہا ہے، اس دن کا مقصد والد کی عظمت، قربانیوں اور کردار کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے بے مثال مقام کا اعتراف کرنا ہے۔

دنیا بھر میں بیٹے اور بیٹیاں اس موقع پر اپنے والدین کو تحائف پیش کرتے ہیں، محبت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور وہ لوگ جن کے والد اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، ان کی قبروں پر پھول چڑھاتے ہیں، فاتحہ خوانی کرتے ہیں یا اپنے عقائد کے مطابق دعائیں کرتے ہیں۔
Happy Father's Day 2024 Quotes Dedicated To Your Real Life Hero

یہ دن عمومی طور پر ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو منایا جاتا ہے، تاہم کچھ ممالک میں یہ تاریخ مختلف ہو سکتی ہے۔

ماں کی محبت اور قربانیوں کی طرح، والد کا کردار بھی زندگی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اگرچہ وہ اپنی محبت کا اظہار اکثر خاموشی سے کرتے ہیں لیکن ان کی محنت، جدوجہد اور قربانیاں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہوتیں۔

Advertisement

فادرز ڈے کی تاریخ

فادرز ڈے منانے کا تصور سب سے پہلے امریکہ کی ایک خاتون سونورا اسمارٹ ڈوڈ کے ذہن میں آیا، جنہوں نے 1910 میں واشنگٹن کی ریاست کے شہر اسپوکین میں پہلی بار یہ دن منایا، یہ خیال انہیں اُس وقت آیا جب وہ مدرز ڈے کے موقع پر اپنے والد کے ہمراہ چرچ گئی تھیں۔

سونورا کے والد، ویلیم جیکسن اسمارٹ، امریکی خانہ جنگی کے سابق فوجی تھے جنہوں نے اپنی بیوی کے انتقال کے بعد اکیلے اپنے بچوں کی پرورش کی، ان کی جدوجہد نے سونورا کو فادرز ڈے منانے کی تحریک دی۔

مزید پڑھیں: فادرز ڈے کے موقع پر اداکار اپنے بچوں کے ہمراہ، دیکھیں خوبصورت تصاویر

Advertisement

1924 میں امریکی صدر کیلون کولج نے اس دن کی عوامی سطح پر حمایت کی جبکہ 1966 میں صدر لنڈن بی جانسن نے باقاعدہ اعلان کیا کہ جون کے تیسرے اتوار کو فادرز ڈے منایا جائے گا، بالآخر 1972 میں صدر رچرڈ نکسن نے اس دن کو مستقل قومی دن کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے قانون پر دستخط کیے۔

واضح رہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں مدرز ڈے (ماؤں کا عالمی دن) بھی منایا جاتا ہے، تاہم مختلف ممالک میں اس کی تاریخ مختلف ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر