سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں حج 2025 کے مناسک کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت لاکھوں عازمین، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں، منیٰ کی جانب رواں دواں ہیں۔
یہ سفر حج کے اہم مراحل میں سے ایک ہے، جہاں عازمین 9 ذوالحجہ کی فجر تک قیام کریں گے۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف بھی مکہ مکرمہ سے منیٰ کی طرف عازمین کے ہمراہ روانہ ہیں، جبکہ وفاقی وزیر خود مکہ مکرمہ سے منی جانے والے عازمین کی ٹرانسپورٹ سروس کی نگرانی کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2025، مکہ اور مشاعر مقدسہ کی آسمان سے کڑی نگرانی شروع
وفاقی وزیر کی ہدایت نے اس موقع پر ہدایت دی کہ پاکستانی عازمین کی تمام رہائش گاہوں تک ٹرانسپورٹ کی فراہمی کو بروقت یقینی بنایا جائے، حجاج کی طرف سے آنے والی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر بذات خود دوران سفر شکایات سن رہے ہیں اور متعلقہ حج مشن کو شکایات دور کرنے کے احکامات جاری کررہے ہیں۔
عازمین کی بڑی تعداد منی پہنچ چکی ہے جبکہ باقی عازمین ظہر تک منی پہنچ جائیں گے۔
واضح رے کہ رواں برس پاکستان سے تقریباً 89,000 عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب پہنچے ہیں، جبکہ 23,620 سے زائد افراد نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج ادا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
