Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم سے قطری و سعودی سفیروں کی اہم ملاقاتیں

Now Reading:

مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم سے قطری و سعودی سفیروں کی اہم ملاقاتیں
مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم سے قطری و سعودی سفیروں کی اہم ملاقاتیں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے قطر اور سعودی عرب کے سفیروں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں گزشتہ روز مشرق وسطیٰ میں پیش آنے والے واقعات کے تناظر میں بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے امیر قطر اور قطری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم قطری بہن بھائیوں اور پورے خطے کی سلامتی اور تحفظ کے لیے دعا گو ہیں۔

اس موقع پر شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے ہمیشہ سفارت کاری اور مکالمے کو ترجیح دیتا رہا ہے اور موجودہ کشیدہ حالات میں بھی یہی موقف اپنائے گا۔

Advertisement

سعودی سفیر سے ملاقات

دوسری جانب سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سعودی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ مل کر بات چیت اور سفارتی ذرائع کے ذریعے خطے میں قیام امن کے لیے کام کرتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر