Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی عازمین کا حج فلائٹ آپریشن مکمل، ہزاروں عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے

Now Reading:

پاکستانی عازمین کا حج فلائٹ آپریشن مکمل، ہزاروں عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے
پاکستانی عازمین کا حج فلائٹ آپریشن مکمل، 88 ہزار سے زائد سرکاری عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے

اسلام آباد: پاکستان سے عازمینِ حج کو سعودی عرب پہنچانے کا فضائی آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا۔

 سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک 88 ہزار 260 پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں جبکہ نجی اسکیم کے ذریعے 22 ہزار 75 افراد سعودی عرب روانہ کیے جا چکے ہیں۔

حج فلائٹ آپریشن کا آغاز29 اپریل کو ہوا تھا جو33 دن تک جاری رہا، اس دوران مجموعی طور پر 342پروازیں چلائی گئیں، ابتدائی15 روز میں عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا گیا، جبکہ بعد ازاں براہ راست مکہ مکرمہ روانگی کا سلسلہ جاری رہا۔

آپریشن کے آخری روز چار پروازوں کے ذریعے1,305 عازمین کو سعودی عرب روانہ کیا گیا، نجی حج اسکیم کے تحت رواں برس25 ہزار 698 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔

Advertisement

حج انتظامات کے حوالے سے سعودی عرب میں بھرپور تیاری کی جا چکی ہے، منیٰ اور عرفات میں خیموں کی تنصیب سمیت دیگر انتظامات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔

پاکستانی عازمین کی خدمت و رہنمائی کے لیے470 حج ناظمین تعینات کیے گئے ہیں، جن میں سے ہر ایک ناظم 188عازمین کی دیکھ بھال اور معاونت پر مامور ہے۔

Advertisement

قومی ایئرلائن پی آئی اے کے علاوہ نجی اور سعودی فضائی کمپنیوں نے بھی اس حج آپریشن میں بھرپور کردار ادا کیا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج انتظامات کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے اس سال جدید ٹیکنالوجی اور بہتر کوآرڈینیشن کا استعمال کیا گیا ہے، تاکہ عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر