Advertisement
Advertisement
Advertisement

میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے، مریم نواز

Now Reading:

میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے، مریم نواز
میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری ساری توجہ عوام کو مفت علاج اور ادویات کی فراہمی پر مرکوز ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کلینک آن ویلز منصوبے کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا اور اس موقع پر کلینکس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے موبائل کلینکس کے لیے نئی گاڑیوں کی چابیاں بھی ڈاکٹرز کو حوالے کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ کینسر، ہیپاٹائٹس اور دل کے مریضوں کو ادویات براہِ راست ان کے گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں، اب یہ کلینکس پنجاب کے تمام اضلاع اور شہری علاقوں میں دستیاب ہوں گی اور میرا خواب ہے کہ ہر فرد کو اس کا حق اس کی دہلیز تک پہنچے۔

انہوں نے وزیر صحت عمران نذیر، سیکریٹری ہیلتھ اور پرائمری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کی محنت کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہیں تھی۔

مریم نواز نے بتایا کہ کلینک آن ویلز کی گاڑیوں کی تعداد گزشتہ کچھ ماہ میں 245 سے بڑھ کر اب مزید ہو گئی ہے اور یہ گاڑیاں گلی محلوں تک پہنچ کر مریضوں کو سہولت فراہم کر رہی ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ موبائل کلینکس مکمل ایئر کنڈیشنڈ ہیں اور چلتے پھرتے آپریشن تھیٹر کی حیثیت رکھتی ہیں، صرف پچھلے ایک سال میں ان کلینکس کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد افراد کا علاج کیا جا چکا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 45 ہزار سے زائد مریض ان خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کام نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں ہوا لیکن ایک عرصے کے دوران عوام کو بنیادی طبی سہولیات تک رسائی میسر نہیں رہی، گزشتہ چار سالوں میں عوام مشکلات کا شکار رہی لیکن اب ہم ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں تاکہ عوام کی بہتری یقینی بنائی جا سکے۔

مریم نواز نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے لیے حکومت نے 100 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا ہے، جس کے ذریعے سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری لائی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کلینک آن ویلز کا دائرہ کار بھی بڑھایا جائے گا تاکہ ہر شہری کو اس کی دہلیز پر علاج کی سہولت میسر ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر