Advertisement
Advertisement
Advertisement

حج 2026 کیلئے عازمین کی رجسٹریشن کا آج سے آغاز

Now Reading:

حج 2026 کیلئے عازمین کی رجسٹریشن کا آج سے آغاز
حج 2026؛ عازمین کی لازمی رجسٹریشن میں ایک روز باقی

حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن آج سے شروع کر دی گئی ہے جوکہ  9 جولائی تک جاری رہے گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق  حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی،  حج  2026  کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اےاللہ! فلسطین کے بھائیوں کی مددفرما، دشمنوں کوتباہ وبربادکردے، خطبہ حج

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

Advertisement

رجسٹریشن کروانے والے درخواست گذار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ 15 بینکوں  سے کرائی جا سکتی ہے، جبکہ حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کر سکیں گے۔

رواں برس پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین  کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہو گی،  جبکہ حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔

حج رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا، رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر