Advertisement
Advertisement
Advertisement

بینظیر بھٹو کی قربانیاں، وژن اور عوام سے وابستگی پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہے، صدر مملکت

Now Reading:

بینظیر بھٹو کی قربانیاں، وژن اور عوام سے وابستگی پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہے، صدر مملکت
بینظیر بھٹو کی قربانیاں، وژن اور عوام سے وابستگی پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہے، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیاں، وژن اور عوام سے وابستگی پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

 صدر مملکت نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے ناقابل فراموش جدوجہد کی، انہوں نے آمریت کے خلاف جرأت اور استقامت سے مزاحمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی جانب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے سائنسدانوں اور انجینئرز کیلئے اعزازات

آصف علی زرداری نے کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہید محترمہ نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کی تحریکوں کی قیادت کی، شہید بی بی قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی تھیں۔

Advertisement

  صدر مملکت نے کہا کہ شہید بی بی خواتین کی سماجی اور معاشی خودمختاری کی علمبردار رہیں، ہم ان کے وژن سے رہنمائی لیتے ہوئے جمہوریت کو مستحکم کریں گے، شہید بی بی پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی آواز اور ایک پرامن، خوشحال پاکستان کی خواہاں تھیں۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ شہید بی بی کے اصولوں پر کاربند رہ کر ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے، اور ان کی فکر آج بھی ایک منصفانہ اور جمہوری معاشرے کے قیام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر