Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارت کاری پر زور

Now Reading:

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارت کاری پر زور

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی سے بچاؤ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تمام بین الاقوامی اور علاقائی فورمز پر ایران کی اصولی حمایت جاری رکھے گا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کشیدہ صورتحال کے دوران پاکستان کی مسلسل، مثبت اور اصولی حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ صدر نے خاص طور پر تنازعے کے پرامن حل کی حمایت میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

Advertisement

دونوں رہنماؤں نے موجودہ حساس عالمی حالات میں امت مسلمہ کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور باہمی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلم دنیا کو باہم مربوط اور فعال خارجہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر