Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ کا اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

Now Reading:

وفاقی کابینہ کا اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین
وفاقی کابینہ کا اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 2 میں منعقد ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور فنانس بل میں مجوزہ ترامیم سمیت دیگر اہم قومی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ نے کابینہ کو فنانس بل میں شامل مجوزہ ترامیم اور تجاویز پر بریفنگ دی۔

 اجلاس کے دوران کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ اجلاس کے فیصلوں پر بھی اعتماد میں لیا گیا۔

کابینہ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی کوششوں اور کردار کو سراہا جبکہ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سفارتی کوششوں پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

Advertisement

اجلاس کے دوران کابینہ نے پیٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار وزارتِ پیٹرولیم کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی، جس سے پالیسی سازی میں مزید وضاحت اور مؤثر عمل درآمد کی راہ ہموار ہو گی۔

وفاقی کابینہ کا یہ اجلاس اہم قومی اور معاشی فیصلوں کے حوالے سے فیصلہ کن ثابت ہوا، جس میں مستقبل کی حکمتِ عملی اور معاشی سمت کا تعین بھی کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر