Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی بیانات دشمنی پر مبنی ذہنیت کا عکاس، پاکستان کا بھارت کو سخت پیغام

Now Reading:

بھارتی بیانات دشمنی پر مبنی ذہنیت کا عکاس، پاکستان کا بھارت کو سخت پیغام
بھارتی بیانات دشمنی پر مبنی ذہنیت کا عکاس، پاکستان کا بھارت کو سخت پیغام

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی قیادت اور وزارت خارجہ کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں نہایت تشویشناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی رہنماؤں کی جانب سے خصوصاً بہار میں دیے گئے بیانات دشمنی پر مبنی ذہنیت کے عکاس ہیں، جو خطے میں امن کی بجائے کشیدگی کو ہوا دینے کا واضح ثبوت ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوششیں نہ صرف بے بنیاد بلکہ حقیقت سے مکمل طور پر دور ہیں۔ حقائق کو کھوکھلی کہانیوں یا توجہ ہٹانے کی چالوں سے چھپایا نہیں جا سکتا۔

بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری بھارت کے جارحانہ رویے اور پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں کی مبینہ حمایت سے بخوبی آگاہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر کا تنازع بدستور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ایک بنیادی خطرہ ہے اور اس مسئلے کو نظرانداز کرنا خطے کو بداعتمادی اور ممکنہ تصادم کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہوگا۔

Advertisement

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس دیرینہ تنازعے کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے پُرعزم ہے اور ایسا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔

Advertisement

دفتر خارجہ نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دھمکیوں، غلط بیانی اور طاقت کے استعمال کے ذریعے بھارت اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا، حالیہ پیش رفت نے ثابت کیا ہے کہ جنگجویانہ رویہ اور دباؤ کی پالیسی قطعی طور پر بے سود ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نہ صرف امن اور تعمیری مذاکرات کے لیے تیار ہے بلکہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے بھی مکمل طور پر مستعد ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پائیدار امن کے لیے بالغ نظری، ضبط و تحمل اور بنیادی مسائل کے حل کی جانب سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر