وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی، سیکیورٹی اور شہری سہولیات کے حوالے سے شاندار انتظامات کیے گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن یقینی بنانے پر سی ڈی اے، اسلام آباد پولیس، ضلعی انتظامیہ، سالڈ ویسٹ ٹیموں اور شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق عید کے تین دنوں میں اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں سے 2,012 ٹن آلائشیں اور دیگر ویسٹ کو بروقت اور محفوظ طریقے سے اٹھا کر ٹھکانے لگایا گیا۔
سی ڈی اے کی صفائی ٹیموں نے انتھک محنت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آلائشوں کو بروقت ہٹا کر شہر کو صاف ستھرا رکھا۔ صفائی آپریشن کی مؤثر مانیٹرنگ کے لیے ڈرونز اور دیگر جدید ذرائع استعمال کیے گئے۔
محسن نقوی نے کہا کہ تمام اداروں نے عید کو خدمت کا موقع سمجھ کر فرائض انجام دیے اور شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بہترین گورننس کی مثال قائم کی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام اور اداروں کے باہمی تعاون سے شہر بھر میں صفائی کا اعلیٰ معیار ممکن بنایا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جامع سیکیورٹی پلان اور فول پروف انتظامات پر مبارکباد دی اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جانفشانی کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں پرامن ماحول کے باعث شہریوں نے سنتِ ابراہیمی کو تحفظ اور اطمینان کے ساتھ ادا کیا اور عید کی خوشیاں منائیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ عید پر امن گزری۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مصروف اہلکاروں کے جذبے اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
