
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کراچی کی تاریخ میں پہلی بار 6 روز سے مسلسل زلزلے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آج صبح 31 واں زلزلہ رپورٹ کیا گیا ہے۔
صبح 7 بج کر58 منٹ پر زلزلے کا جھٹکا محسوس ہوا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 1.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلہ کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: یکم جون سے 4 جون تک 26 زلزلے رپورٹ
واضح رہے کہ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے چیف میٹرولوجسٹ عامر حیدر لغاری کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ تواتر سے زلزلے لانڈھی فالٹ لائن فعال ہونے کی وجہ سے آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News