
اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 4,090 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مارچ 2025 تک وفاقی قرضوں کا مجموعی حجم 69,195 ارب روپے تک جا پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق جون 2024 میں وفاقی حکومت پر مجموعی قرضوں کا بوجھ 65,105 ارب روپے تھا، جو مارچ 2025 تک بڑھ کر 69,195 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
اس اضافے کا بڑا سبب حکومتی اخراجات اور بڑھتے ہوئے مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کے لیے قرضوں پر بڑھتا ہوا انحصار بتایا گیا ہے۔
مارچ 2025 تک مقامی قرضوں کا حجم 51,518 ارب روپے رہا، جب کہ بیرونی قرضوں کا حجم 24,489 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔
یہ اعداد و شمار ملک کے مالیاتی دباؤ کی عکاسی کرتے ہیں جو بجٹ خسارے، مہنگائی اور شرح سود میں اضافے جیسے عوامل سے منسلک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News