Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریکوڈک منصوبے کیلئے آئی ایف سی نے مزید 400 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کردی

Now Reading:

ریکوڈک منصوبے کیلئے آئی ایف سی نے مزید 400 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کردی
ریکوڈک منصوبے کیلئے آئی ایف سی نے مزید 400 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کردی

انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کے لیے 400 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی ہے جس کے بعد آئی ایف سی کی کل سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

ریکوڈک منصوبہ ملکی معیشت میں نئی روح پھونکنے کو تیار ہے جبکہ یہ پاکستان کی ترقی کی جانب ایک اور مضبوط قدم ثابت ہوگا۔

بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کیا جا رہا ہے جس کے سبب ریکوڈک منصوبے میں بھاری سرمایہ کاری جاری ہے۔

 ریکوڈک منصوبے کی لاگت 6.6 بلین ڈالر ہے، جس کے لیے مالیاتی اتحاد قرض و سرمایہ سے فنڈ فراہم کرے گا، ریکوڈک منصوبے  سے 37 سال میں 74 ارب ڈالر تک آمدن کی توقع ہے۔

ریکوڈک منصوبے میں یو ایس ایگزِم، ایشیائی ترقیاتی بینک، کینیڈا اور جاپان کے مالیاتی اداروں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک: ایک غیر منصفانہ معاہدہ

آئی ایف سی کے سربراہ مختار ڈیوپ کا کہنا ہے کہ’’پاکستان میں انفرااسٹرکچر، توانائی اور قدرتی وسائل پر توجہ بڑھا رہی ہے۔‘‘ پاکستان میں توانائی و قدرتی وسائل میں دوگنا سرمایہ کاری کریں گے۔

پاکستان کا سب سے بڑا تانبے اور سونے کا منصوبہ ریکوڈک، 2028 میں پیداوار شروع کرے گا۔ جس سے بلوچستان کی ترقی اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

ریکوڈک منصوبے سے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور پاکستان کو عالمی معدنیاتی نقشے پر لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں، وزیر اعظم کا افغانستان کو دوٹوک پیغام
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر