
کراچی: شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش جہاں موسم کی خوشگواری کا پیغام لائی، وہیں مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ہلاکتیں ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، دیوار گرنے اور ندی میں ڈوبنے کے باعث ہوئیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سپرہائی وے کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں کے الیکٹرک کی گاڑی ہوٹل میں بیٹھے افراد پر چڑھ گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
جناح کارڈیو کے قریب تیز رفتار سوزوکی بے قابو ہو کر پلر سے ٹکرا گئی، جس کے باعث ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟
اس کے علاوہ سائٹ ایریا لیبر اسکوائر میں ایک کمپنی میں کام کرنے والا 22 سالہ نوجوان، کامران، کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں بھی 21 سالہ احمد گھر میں کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق لیاری بکرا پیڑی پل کے قریب دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ لیاری ایکسپریس وے ٹول پلازہ کے قریب ایک شخص ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، جو گلشن اقبال سے سہراب گوٹھ جا رہا تھا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارش کے ساتھ حادثات میں اضافے کا خدشہ رہتا ہے، لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News