شہر قائد میں آج دن کے آغاز سے مختلف علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار، سہراب گوٹھ، اسکیم 33، فیڈرل بی ایریا لیاقت آباد، یونیورسٹی روڈ، اسٹیڈیم روڈ اور پی ای سی ایچ ایس میں ہلکی بوندا بندی جاری ہے۔
میٹرولوجسٹ انجم نزیر ضیغم کا کہنا ہے کہ شہر قائد آج میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، رم جھم کا سلسلہ آج پورا دن وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہیں۔
کراچی میں آئندہ تین روز شہر کا موسم خوشگوار رہے گا، جبکہ اگلے تین روز تک رم جھم کا زیادہ امکان ہے، جون کے آخری ہفتے یا جولائی کے پہلے ہفتے میں شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں آج بھی موسم شدید گرم، کل سے تیز بارش کا امکان
شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 تا 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے 25کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، شہر کا مطلع آج ابر آلود رہے گا تاہم تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
