Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا، ایران اور اسرائیل کی جنگ میں کود چکا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

امریکا، ایران اور اسرائیل کی جنگ میں کود چکا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
امریکا، ایران اور اسرائیل کی جنگ میں کود چکا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال میں امریکا براہ راست ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا حصہ بن چکا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی قومی یکجہتی اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھارت سے جنگ کے دوران قوم اور افواج متحد ہوئیں اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں فیلڈ مارشل، ایئر چیف اور نیول چیف سمیت تمام مسلح افواج ایک صفحے پر تھیں جس کی بدولت کامیابی حاصل ہوئی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سندھ کا بجٹ 2025-26 پیش؛ تنخواہوں اور تعلیم کے بجٹ میں بڑا اضافہ

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے دوران سندھ حکومت شروع دن سے متحرک تھی۔ وزیراعلیٰ نے گھوٹکی میں بھارتی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک بچے کی شہادت اور اس کے والد کے زخمی ہونے کا واقعہ بھی ایوان کے سامنے رکھا۔

مراد علی شاہ نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی خارجہ پالیسی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 1990 میں اتحادی حکومت کے دوران انہوں نے بھارت کو واضح پیغام دیا تھا کہ اگر جارحیت کی گئی تو سخت ردعمل سامنے آئے گا۔

انہوں نے سابق حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیر اعظم نے کہا تھا کہ میں کیا کروں، جنگ کروں؟۔ وزیراعلیٰ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا کے سامنے پاکستان کا مقدمہ احسن انداز میں پیش کیا اور ملک کا مثبت امیج اجاگر کیا۔

Advertisement

مراد علی شاہ نے اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ بجٹ پر بات کرنے والے وہ 135 ویں رکن اسمبلی ہیں جب کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے 100 فیصد ارکان کو بولنے کا موقع دیا گیا۔

Advertisement

انہوں نے دیگر صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کا موازنہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 371 میں سے صرف 46 ارکان، خیبرپختونخوا میں 145 میں سے 53 ارکان اور بلوچستان میں 53 میں سے صرف 12 ارکان نے بجٹ پر بات کی جبکہ سندھ اسمبلی میں مکمل آزادی دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں احتجاج کا حق دیا گیا ہے لیکن اسمبلی رولز میں اس کی حدود بھی بیان کی گئی ہیں جنہیں اپوزیشن نے نظرانداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تو سب کچھ بلڈوز کرسکتے تھے لیکن ایسا نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ سندھ سب سے بہترین صوبہ ہے اور اگر کوئی جانا چاہے تو آئین اس کو اجازت دیتا ہے لیکن میں کسی کو جانے کا نہیں کہوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر