Advertisement
Advertisement
Advertisement

پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری؛ سندھ حکومت کا آئندہ بجٹ میں بڑے اقدامات کا اعلان

Now Reading:

پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری؛ سندھ حکومت کا آئندہ بجٹ میں بڑے اقدامات کا اعلان
پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری؛ سندھ حکومت کا آئندہ بجٹ میں بڑے اقدامات کا اعلان

کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے آئندہ مالی سال 2025-26 میں مزید بسوں کی خریداری اور ای وی ٹیکسیوں اور اسکوٹرز کے لیے بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف منصوبوں پیپلز بس سروس، ای وی اسکوٹرز سمیت دیگر امور کا ایک جامع جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت مختلف منصوبوں پیپلز بس سروس، ای وی اسکوٹرز سمیت دیگر امور کا ایک جامع جائزہ لیا گیا

دوران اجلاس ای وی گاڑیوں کے لیے مختلف مقامات پر چارجنگ انفرااسٹرکچر کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور سینئر وزیر شرجیل میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے مالی سال 2024-25 کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور آئندہ مالی سال میں مجوزہ منصوبوں پر بھی جامع بات چیت کی گئی۔

شرجیل انعام میمن کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف سرمایہ کاروں کی جانب سے بس سروس شروع کرنے کے بارے میں بھی آگہی دی گئی اور بتایا گیا کہ یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے جام صادق پل کا کام مکمل ہے، حالیہ ماہ افتتاح کر سکتے ہیں۔

Advertisement

اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی کی جلد تکمیل کے کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام کے لیے پرعزم ہے، عوام کے لیے  ماحول دوست اور سستی سفری  سہولیات کے لئے مسلسل کوشاں ہیں۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے مزید بسیں جلد پہنچنے کی امید ہے، شہریوں کے ڈبل ڈیکر بسز بھی لا رہے ہیں، ہم نے کراچی میں ای وی بسز، پیپلز بس سروس جیسے کامیاب منصوبے شروع کیے،  کراچی کے کونے کونے میں یہ نیٹ ورک بچھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہر شہری کو جدید سفری سہولیات میسر ہوں، حکومت سندھ نے جو منصوبے شروع کیے ہیں ان کا مقصد شہر کی ٹریفک کو منظم کرنا اور ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو اور دیگر متعلقہ حکام  شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر