
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ ونڈ انرجی ذرا سی منصوبہ کے ساتھ بہت بڑا اثاثہ بن سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ہواوؤں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہواوؤں کا عالمی دن توانائی کے نئے سسٹم دریافت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ ہوا کی قابل تجدید قوت سے بجلی کی پیداوار کے امکانات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، پنجاب میں تھل کے علاقے میں ونڈ انرجی سے توانائی کے حصول کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہواوؤں کا عالمی دن توانائی کے حصول کے روایتی ذرائع سے ہٹ کر سوچنے کا موقع دیتا ہے، پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ونڈ انرجی کے حصول کے لیے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News