
بلوچستان کے اضلاع بارکھان اور موسیٰ خیل میں اتوار کی صبح 5.6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے (پی ڈی ایم اے) کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جبکہ سات گھروں کو نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں زلزلے سے مزید نقصانات کا مزید جائزہ لینے کے لیے سروے جاری ہے، ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News