Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماسی سے ملکہ، کلفٹن کے بنگلے میں عجیب چوری کی چونکہ دینے والی کہانی

Now Reading:

ماسی سے ملکہ، کلفٹن کے بنگلے میں عجیب چوری کی چونکہ دینے والی کہانی
ماسی سے ملکہ، کلفٹن کے بنگلے میں عجیب چوری کی چونکہ دینے والی کہانی

کلفٹن کے بنگلے میں معمولی تنخواہ پر ملازمت کرنے والی ماسی کروڑ پتی کیسے بنی، چونکہ دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔

ایس آئی او کلفٹن سعید احمد تھیم کا کہنا ہے کہ شہناز ماسی حیرت انگیز طور پر ایک شاہانہ طرز زندگی گزار رہی تھی ، چوری کے پیسوں سے 5 گاڑیوں، 3 موٹر سائیکلوں، 3 فلیٹس اور پرچون کی دکان بنائی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمہ 16 سال کے دوران مختلف اوقات میں انوشہ نامی خاتون کے گھر سے 5 کروڑ سے زائد کی رقم گھر میں موجود مخصوص کمرے سے نکالتی رہی اور چوری کے پیسوں سے مختلف اوقات میں گاڑیاں، فلیٹس، دکان اور موٹر سائیکلیں خریدیں۔

انچارج شعبہ تفتیش سعید احمد کے مطابق 5 کروڑ چوری کرنے والی کروڑ پتی ماسی سے ساڑھے تین کروڑ کے قریب برآمدگی کرلی گئی ہیں، جبکہ ماسی سے ایک اور کار برآمد مزید جائیدادیں بھی سامنے آگئیں، ملازمہ کا رکھا ملازم بھی پکڑا گیا۔

ماسی کے فلیٹ سے رقم برآمدگی کی تصاویر بول نیوز نے حاصل کرلی ہے، جبکہ ملزمہ بنگلے میں کام کے بعد مہنگے مال میں شاپنگ اور کیفے میں شامیں گزارا کرتی تھی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: گوگل پلے اسٹور پر موجود خطرناک ایپس کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف

دوران تفتیش یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزمہ خریدی گئی گاڑیاں کرائے پر چلاتی رہی اور  ماہانہ لاکھوں روپے کما رہی تھی، اس کے علاوہ زیر استعمال فلیٹس کے علاوہ دیگر 2 فلیٹس بھی کرایہ پر دیئے ہوئے تھے۔

ملزمہ بنگلے میں روز ملازمت کے بعد 65 لاکھ کی گاڑی میں سیر سپاٹے کرتی تھی، جبکہ’ماسی شہناز ‘بطور ماسی کام کاج کے بعد برانڈڈ کپڑے پہنتی اور ڈرائیور کے ساتھ گھومتی پھرتی تھی۔

شاہانہ لائف اسٹائل کو اپناتے ہوئے گرفتار ماسی نے حماد کو ملازم کے طور پر رکھا ہوا تھا، گرفتار ماسی کے پاس موجود گاڑیوں کی مالیت تقریباً دو کروڑ روپے کے قریب ہے،کرو پتی ماسی کے پاس ایک سویک کار دو الٹو اور ایک ویگن آر ہے۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ خریدے گئے کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹس اپر گزری میں موجود ہیں، ملزمہ نے اپنے بیٹے اور ساتھی ملزم آصف کو پرچون کی دکان بھی کھول کر دی ہوئی تھی۔

پولیس نے تفتیش کے دوران لوٹے ہوئے 6 لاکھ روپے بھی ملزمہ کے گھر سے برآمدکر لیے۔

Advertisement

ایس آئی او کلفٹن سعید احمد تھیم کا کہنا ہے کہ بینک اکانٹس میں بھی تقریباً 40 لاکھ روپے موجود ہیں، ملازمہ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ ملزمہ کے آبائی علاقے میں موجود جائیدادوں کی تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر