Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بھارت کشیدگی؛ بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی محاذ سنبھال لیا

Now Reading:

پاک بھارت کشیدگی؛ بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی محاذ سنبھال لیا
بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کی حالیہ جارحیت اور پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر پیش کرنے کے مشن پر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 2 جون کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور بھارتی جارحانہ عزائم پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پاکستانی وفد نیویارک میں مختلف امریکی تھنک ٹینکس، کانگریس کے ارکان اور پالیسی سازوں سے بھی ملاقاتیں کرے گا، تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا جا سکے۔

 مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری بڑی مشکل میں پھنس گئے، نا اہلی کا معاملہ سامنے آگیا

Advertisement

وزیر خارجہ بلاول بھٹو 5 جون کو واشنگٹن میں معروف امریکی تھنک ٹینک “مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ” میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستانی وفد میں وفاقی وزیر مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمان، سابق وزرائے خارجہ حنا ربانی کھر، جلیل عباس جیلانی، سابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور خرم دستگیر خان شامل ہیں۔

علاوہ ازیں وفد مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد ماہرین، صحافیوں اور کمیونٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر