Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر قائد میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری

Now Reading:

شہر قائد میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری
شہر قائد میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کردی

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا، اس دوران تیز ہواؤں کے ساتھ شدید گرج چمک بھی متوقع ہے۔

شہر قائد میں آج درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا مکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27.5  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

کراچی میں اس وقت سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل ہیں، شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے، جبکہ بارش کی شدت میں شام میں تیزی آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کمزور ساخت عمارتیں، بل بورڈ، بجلی کے پولز سے شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ سعدی ٹاون میں 10.2، نارتھ کراچی میں 7.1، گلشن معمار میں  5.4، صدر اور بیس مسرور میں 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح جناح ٹرمینل میں 2.6، اورنگی ٹاؤن میں 2.5، کیماڑی میں 2.5، اولڈ ایئر پورٹ میں 2.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

یونیورسٹی روڈ میں 2،  گلشن حدید میں 2، ناظم آباد میں 1.4، ڈی ایچ اے میں 2 اور 1 اور شاہراہ فیصل میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر