
لاہور: پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے، تاہم حتمی اعلان مشاورت اور حکومتی اجلاسوں کے بعد کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق اس بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے اور ٹیکس کی موجودہ شرح میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا، بجٹ میں خاص توجہ تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبوں پر دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تعلیم کے لیے بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 110 ارب روپے کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ صحت کے شعبے کے لیے 90 ارب روپے اضافی رکھے جائیں گے۔
اس کے علاوہ سیاحت کے بجٹ میں بھی نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے، جس میں 600 فیصد سے زائد اضافہ متوقع ہے اور اس کے لیے 35 ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: مالی سال 2025-26 کیلئے 17.6 ٹریلین روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا
مزید برآں، لاہور میں نواز شریف میڈیکل سٹی کے تحت 14 اسپتالوں کے قیام کے منصوبے پر کام جاری ہے، یہ منصوبہ پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں صفائی ستھرائی اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ بجٹ میں ان شعبوں پر سرمایہ کاری کے ذریعے صوبے کی مجموعی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News