Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اقتصادی کونسل اجلاس، 6 نکاتی ایجنڈے کی منظوری کا اعلامیہ جاری

Now Reading:

قومی اقتصادی کونسل اجلاس، 6 نکاتی ایجنڈے کی منظوری کا اعلامیہ جاری
رواں مالی سال میں جی ڈی پی کا حجم 114 ٹریلین روپے تک پہنچنے کی توقع ہے

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل (NEC) نے اپنے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2025-2024 کے لیے میکرو اکنامک فریم ورک، ترقیاتی اہداف، اور پانچ سالہ منصوبہ سمیت اہم نکات پر مشتمل چھ نکاتی ایجنڈے کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ہے۔

 اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال، آئندہ اہداف اور ترقیاتی حکمت عملی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

کونسل نے رواں مالی سال (2024) کے لیے جی ڈی پی شرحِ نمو 2.7 فیصد مقرر کرنے اور آئندہ مالی سال (2025) کے لیے 4.2 فیصد شرحِ نمو کا ہدف مقرر کرنے کی منظوری دی۔

کونسل کو بریفنگ دی گئی کہ رواں مالی سال میں جی ڈی پی کا حجم 114 ٹریلین روپے تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ مالیاتی خسارہ کم ہوکر جی ڈی پی کا 2.6 فیصد رہ گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس پہلی مرتبہ مثبت رہا ہے، جب کہ جولائی 2024 سے اپریل 2025 کے دوران ترسیلاتِ زر میں 30.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement

اسی مدت میں نجی شعبے کو دیے جانے والے قرضوں کا حجم 681 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جو نجی سرمایہ کاری کے فروغ کی علامت ہے۔

کونسل نے آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پلان کی منظوری دے دی، جس کے تحت قومی ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 4224 ارب روپے ہوگا، جس میں وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کا حجم 1000 ارب روپے اور صوبائی PSDP کا مجموعی حجم 2869 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اجلاس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے قومی اقتصادی کونسل نے تیرہویں پانچ سالہ منصوبے (2024-2029) کی منظوری دی، جبکہ “اڑان پاکستان فریم ورک” کو بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، جو پائیدار ترقی اور اقتصادی استحکام کے لیے ایک نئی حکمتِ عملی فراہم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر