Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کیلیے کرداراداکرسکتاہے،شہباز شریف کامارکوروبیوکوواضح پیغام

Now Reading:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کیلیے کرداراداکرسکتاہے،شہباز شریف کامارکوروبیوکوواضح پیغام
وزیراعظم شہبازشریف کا مارکو روبیو کو فون،عالمی امن کےلئے امریکی کردارکو سراہا

وزیراعظم شہبازشریف/ مارکو روبیو/ فائل فوٹو

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کیلیے کرداراداکرسکتاہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ کوواضح پیغام دیدیا۔ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگومیں انہوں نے  میں دو ٹوک الفاظ میں کہاکہ کشمیر، پانی اور دہشت گردی پر مذاکرات ناگزیرہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ  کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی قیادت کو جرات مندانہ قرار دیا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے پاک بھارت سیز فائر میں امریکی سفارتی کردار کو سراہا۔ انہوں نے  کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان بھارت مذاکرات ضروری ہیں۔

جموں و کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی پر مذاکرات ناگزیرقرار

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی پر مذاکرات ناگزیر ہیں۔

Advertisement

شہباز شریف نے کہاکہ  ایران اسرائیل تنازع کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہے۔ ان کا کہناتھاکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کیلیے کرداراداکرسکتاہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور امریکا کو تجارت، توانائی، معدنیات اور آئی ٹی میں تعاون بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو میں مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ بی ایل اے، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اعلامیے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ملاقات کو مثبت اورمفید قرار دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت

Advertisement

علاوہ ازیں گفتگو میں پاکستان امریکا تعلقات کو عملی اقدامات میں بدلنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت کو دہرایا۔
شہبازشریف نے امریکی وزیر خارجہ کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی۔

دریں اثنا مارکو روبیو نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایران سے قریبی تعلقات کے باعث اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
مزید براں  امریکی وزیرخارجہ نے پاکستان کی علاقائی امن کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیپال کے بعد مڈغاسکر میں بھی جین زی کا انقلاب، حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر