
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل سید عاصم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہل فلسطین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیاگیا۔
محمد بن سلمان عبدالعزیزسے وزیر اعظم اورسید عاصم منیرکی ملاقات میں اہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار،وزیر داخلہ محسن نقوی اورعطا اللہ تارڑبھی موجود تھے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔
اس موقع پروزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران فعال سعودی عرب کردارکو سراہا۔ وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے سامنے پاکستان کی ذمہ دارانہ تحمل کی پالیسی کو اجاگر کیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے عالمی برادری پراپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر زور دی۔
پاکستان اورسعودیہ نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا عادہ کیا۔
وزیراعظم نے سیاسی،اقتصادی وسیکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی رفتار پراطمینان کااظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ولی عہد شہزادہ کوجلدپاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ ولی عہد نے یہ دعوت قبول کر لی ہے۔
بعد ازاں وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ اپنا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News