
کراچی: جماعت اسلامی نے شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف آج شہر بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔
جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کراچی کی 10 سے زائد اہم شاہراہوں پر کیا جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ شہر میں 12 سے 18 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، کراچی کے عوام سب سے مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ بجلی کی فراہمی بدترین سطح پر ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے اور کراچی کو نیشنل گرڈ سے براہ راست بجلی فراہم کی جائے۔
منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ 2005 سے اب تک کے الیکٹرک کی پیداوار میں کمی جبکہ صارفین کی تعداد میں دگنا اضافہ ہو چکا ہے، جس کا بوجھ شہریوں پر ڈال دیا گیا ہے۔
انہوں نے لوڈشیڈنگ کو “برقی دہشتگردی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ظلم کا خاتمہ ضروری ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں تاکہ کے الیکٹرک اور حکام بالا پر عوامی دباؤ بڑھایا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News