چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ باصلاحیت، شفاف اور خدمت کے جذبے سے سرشار سول بیوروکریسی ریاستی نظم و نسق کے لئے ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آرمی آڈیٹوریم راولپنڈی میں سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے شریک افسران نے ملاقات کی۔
سول سروسز اکیڈمی کے ان افسران نے زمانہ امن کے دوران کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے آپریشنل علاقوں میں پاک فوج کی مختلف فارمیشنز کے ساتھ وقت گذارا، اور تینوں مسلح افواج کے خدمات کی انجام دہی کے دوران تجربات حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکہ؛ پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے اس موقع پر مقصد ادارہ جاتی ہم آہنگی کو بہتر بنانے اور سول اور فوجی قیادت کے درمیان موثر رابطوں اور ہم آہنگی کی ضروت پر زور دیتے ہوئے اپنے خطاب میں قومی سلامتی کی ضروریات، موجودہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز، اور علاقائی امن اور قومی استحکام کے لئے مسلح افواج کے متحرک کردار سمیت مختلف امور پر روشنی ڈالی۔

آرمی چیف نے پاکستان کے اسٹریٹجک اور ترقیاتی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے بین الادارہ جاتی ہم آہنگی، باہمی احترام اور مشترکہ قومی مقصد کی ضرورت پر زور دیا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شفاف اور موثر انداز میں ریاستی امور کار چلانے کیلئے سول بیوروکریسی کے ناگزیر کردار کو مزید اجاگر کیا۔
انہوں نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ حب الوطنی کیساتھ ادا کریں ، اور خدمت کے اعلیٰ ترین معیارکو اپنائیں۔
کورس کے شرکاء نے سینئر عسکری قیادت کے ساتھ رابطوں سمیت پاک فوج کی قیادت کے اسٹریٹجک وڑن، آپریشنل تیاری، قومی عزم اور ترقی میں ان کے کثیر جہتی تعاون کے بارے میں اپنی تجربات سے آگاہ کیا، اس موقع پر سوال و جواب کے تفصیلی سیشن بھی ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
