Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران اسرائیل جنگ بندی خوش آئند، پاکستان نے برادر ملک کی بھرپور حمایت کی، وزیراعظم

Now Reading:

ایران اسرائیل جنگ بندی خوش آئند، پاکستان نے برادر ملک کی بھرپور حمایت کی، وزیراعظم
وائرل ہیپاٹائٹس صحت عامہ کے عالمی چیلنجوں میں سے ایک ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی خوش آئند ہے، پاکستان نے بھرپور، مستقل انداز میں ایران کی حمایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو ایک خوش آئند پیش رفت اور پاکستان کے کردار کو مؤثر اور مستقل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر سطح پر ایران کی حمایت کی۔

انہوں نے بتایا کہ جب اسرائیل نے حملہ کیا تو سعودی عرب نے اس کی کھل کر مذمت کی جبکہ قطر پر حملے کے بعد پاکستان نے فوری طور پر ایک سخت مذمتی بیان جاری کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایران نے نہ صرف پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا بلکہ پاکستانی عوام، صدر آصف علی زرداری، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور خود ان کے کردار کو بھی سراہا۔

انکا کہنا تھا کہ اگر یہ جنگ جاری رہتی تو اس کے نتائج نہایت خطرناک اور تباہ کن ہو سکتے تھے لیکن پاکستان سمیت دیگر علاقائی قوتوں کی کوششوں سے کشیدگی میں کمی آئی اور فریقین جنگ بندی پر آمادہ ہوئے، جس میں پاکستان کا کردار کلیدی رہا۔

بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے وزیر خزانہ اور اسحاق ڈار سمیت تمام اتحادی جماعتوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جٹ پر بہت محنت کی گئی ہے، جس کے لیے میں وزیر خزانہ اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Advertisement

وزیراعظم نے پاک فوج کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ پاک فوج فتنۂ خوارج کو کاری ضرب لگا رہی ہے، دشمن کو شکست فاش دے چکی ہے اور عظیم قربانیاں دے رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر