
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے قائد آباد کے نزدیک تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت کم تھی اور اس کا اثر کراچی کے مختلف علاقوں میں محسوس کیا گیا، مگر اس سے کسی قسم کے بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ادارہ نے شہریوں کو محتاط رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News