
اسلام آباد: پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیر قانونی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیل کی بلا جواز اور غیر قانونی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہیں، اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر بڑا فضائی حملہ، جوہری سائنسدان اور پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر شہید
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اسرائیل کی کھلی اشتعال انگیزیوں کی دوٹوک انداز میں مذمت کرتا ہے، اسرائیلی جارحیت اور اشتعال انگیزی پورے خطے، امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ اور شدید تشویش کا باعث ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کا تحفظ کریں، اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکا اور حملہ آور کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News