Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکا میں پذیرائی: بھارت کا گھبراہٹ پر مبنی ردعمل

Now Reading:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکا میں پذیرائی: بھارت کا گھبراہٹ پر مبنی ردعمل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکا میں پذیرائی: بھارت کا گھبراہٹ پر مبنی ردعمل

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر بھارت میں سفارتی اور سیاسی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کو مبصرین پاکستان اور امریکہ کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر ردعمل اور عالمی سطح پر اپنی پوزیشن بچانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں ’آپریشن سندور‘ کے دوران “نپی تلی” اور “غیر اشتعال انگیز” کارروائیوں کا دعویٰ کیا گیا، تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دعوے زمینی حقائق کے منافی ہیں۔

آپریشن سندور کی ناکامی اور عالمی رائے

ذرائع کے مطابق ’آپریشن سندور‘ میں بھارت کو بھرپور جواب دیا گیا، جس کے بعد عالمی سطح پر اس کارروائی کو بھارتی حکمت عملی کی ناکامی کے طور پر دیکھا گیا۔

Advertisement

بین الاقوامی مبصرین اس بات پر متفق ہیں کہ کشیدگی کا آغاز بھارت کی جانب سے ہوا جبکہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنا دفاع کیا۔

Advertisement

فضائی محاذ پر پاکستان کی برتری

بھارت کی جانب سے پاکستانی افواج کو نقصان پہنچانے کے دعوے بھی متعدد آزاد ذرائع کی تحقیق کے مطابق درست ثابت نہیں ہو سکے۔

پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے جانے کے مناظر اور حقائق دنیا کے سامنے آئے، جس نے فضائی محاذ پر پاکستان کی واضح برتری کو نمایاں کیا۔

مودی حکومت کی پالیسی پر سوالات

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے امن کے دعوے محض بیان بازی ثابت ہوئے ہیں جبکہ عملی طور پر بھارت کی پالیسی ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحیت پر مبنی رہی ہے، یہی طرزِ عمل بھارت کی بین الاقوامی ساکھ پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔

پاکستان-امریکا تعلقات پر بھارتی تشویش

Advertisement

بھارتی وزارتِ خارجہ کا حالیہ بیان پاکستان اور امریکا کے بڑھتے ہوئے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 مبصرین کے مطابق یہ کوشش نہ صرف غیر مؤثر ہے بلکہ عالمی برادری کی جانب سے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر