Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں کی کھل کر مذمت کردی

Now Reading:

پاکستان نے ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں کی کھل کر مذمت کردی
پاکستان نے ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں کی کھل کر مذمت کردی

اسلام آباد: ایران اسرائیل کشیدگی کے پیش نظر قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان نے ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں کی کھل کر مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق اہم معاملات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرائے دفاع، داخلہ اور خزانہ کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے شرکت کی۔

اجلاس کا بنیادی مقصد ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔

Advertisement

اجلاس کے دوران فیلڈ مارشل آرمی چیف عاصم منیر نے حالیہ دورۂ امریکہ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر قومی سلامتی کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت کی واضح عکاسی کرتی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے موجودہ حساس عالمی حالات میں آرمی چیف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

قومی سلامتی کا اعلامیہ

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں پاکستان کی جانب سے ایران کے خلاف جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے ایران کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ادارہ برائے ایٹمی توانائی (IAEA) کی ہدایات کے مطابق جوہری تنصیبات کو ہر حال میں حملوں سے محفوظ رکھا جانا چاہیے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس قسم کی کارروائیاں نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ پورے خطے کو ایک بڑے بحران کی طرف دھکیل سکتی ہیں۔

Advertisement

قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اعلامیے میں ایران کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کا احترام کرتا ہے اور کسی بھی غیرذمہ دارانہ کارروائی کی حمایت نہیں کرے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملے خطے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں اور ایسی کارروائیوں سے ایک بڑا تنازع جنم لینے کا خدشہ ہے جس کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

Advertisement

قومی سلامتی کمیٹی نے بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور بڑی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فوری طور پر نوٹس لیں اور ایران پر حملے کرنے والی قوتوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں تاکہ عالمی امن و سلامتی کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں، وزیر اعظم کا افغانستان کو دوٹوک پیغام
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر