
کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، ایک اور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دسویں جھٹکے کے طور پر ریکارڈ ہوئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تازہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔
مسلسل زلزلوں کے باعث کراچی کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ ماہرین ارضیات نے اس غیر معمولی سلسلے کو تشویشناک اور وارننگ سائن قرار دیا ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی کے مختلف علاقوں میں 10 چھوٹے مگر مسلسل زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن کی شدت کم لیکن تسلسل زیادہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی مسلسل حرکت کسی بڑی جیو سیسمک ایکٹیویٹی کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صورتحال پر قریبی نظر رکھیں اور عوام کو آگاہی اور حفاظتی ہدایات فراہم کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News