Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا ایس سی او اجلاس میں بھرپور کردار، وزیر دفاع نے دشمنوں کو آئینہ دکھادیا

Now Reading:

پاکستان کا ایس سی او اجلاس میں بھرپور کردار، وزیر دفاع نے دشمنوں کو آئینہ دکھادیا
پاکستان کا ایس سی او اجلاس میں بھرپور کردار، وزیر دفاع نے دشمنوں کو آئینہ دکھادیا

اسلام آباد: چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع اجلاس میں پاکستان نے بھرپور شرکت کرکے دشمنوں کو آئینہ دکھادیا۔

ایس سی او اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کی، جنہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایس سی او کے اصولوں اور مقاصد سے پُرعزم وابستگی رکھتا ہے۔

خواجہ آصف نے اجلاس کے دوران اجتماعی سلامتی، انسداد دہشت گردی کے لیے مربوط تعاون اور علاقائی روابط کے فروغ پر زور دیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی استحکام، باہمی اعتماد اور شراکت داری کو فروغ دینے کا ایک مضبوط اور مؤثر ستون ہے۔

وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے منشور، ایس سی او چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کرتا ہے۔ انہوں نے خطے میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

Advertisement

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیل کے ایران پر غیر قانونی اور بلااشتعال حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایسے اقدامات سے خطے میں عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران اور اسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام پر حملے بند کرنے اور فوری و مستقل جنگ بندی پر زور دیا۔

افغانستان، دہشت گردی اور علاقائی خطرات پر مؤقف

خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے اور ایس سی او ویژن کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے مشترکہ خطرہ ہے اور اسے کسی صورت سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے جعفر ایکسپریس جیسے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کے منصوبہ سازوں، مالی معاونین اور سرپرستوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

کشمیر اور فلسطین: عالمی امن کے لیے حل طلب تنازعات

Advertisement

وزیر دفاع نے عالمی برادری پر زور دیا کہ کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے پرامن حل کے لیے مذاکرات، ثالثی اور سفارتی حکمتِ عملی کو اپنایا جائے۔

اہم دو طرفہ ملاقاتیں

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تاجکستان، ایران، قازقستان اور چین کے وزرائے دفاع سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں جن میں دفاعی تعاون، سیکیورٹی امور اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ایس سی او میں فعال کردار علاقائی ہم آہنگی اور مشترکہ سیکیورٹی تعاون کے فروغ میں ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر