Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی بجٹ 2025-26 آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

Now Reading:

وفاقی بجٹ 2025-26 آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
وفاقی بجٹ 2025-26 آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: مالی سال 2025-26 کے لیے وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

 قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شام 5 بجے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوگا، اجلاس کا باقاعدہ ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جو چار نکات پر مشتمل ہے۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک، حدیث شریف، نعتِ رسول مقبول ﷺ اور قومی ترانے سے ہوگا۔

قومی ترانے کے بعد اسپیکر کی اجازت سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ وہ محاصل (ریونیو) سے متعلق تفصیلات اور دیگر اہم مالیاتی دستاویزات بھی ایوان میں رکھیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ مالیاتی بل 2025 بھی اسمبلی کے سامنے پیش کریں گے، جو آئندہ مالی سال کے اہم اقتصادی اقدامات، ٹیکس اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کا خاکہ پیش کرے گا۔

Advertisement

وفاقی بجٹ کے اہم نکات

وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2025-26 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، جس کا مجوعی حجم 17.6 ٹریلین روپے متوقع ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران وفاقی آمدن 19.3 ٹریلین روپے رہنے کا تخمینہ ہے، جس میں سے ایف بی آر کی ٹیکس آمدن 14.1 ٹریلین روپے متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: مالی سال 2025-26 کیلئے 17.6 ٹریلین روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Advertisement

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ٹیکس آمدن کا 57 فیصد حصہ صوبوں کو نیشنل فنانس کمیشن (NFC) کے تحت منتقل کیا جائے گا، جو تقریباً 8.3 ٹریلین روپے بنتا ہے۔

مالیاتی خسارہ اور قرضوں پر سود

آئندہ مالی سال کے دوران وفاق کو 6.5 ٹریلین روپے سے زائد کا بجٹ خسارہ برداشت کرنا پڑے گا۔ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8.5 ٹریلین روپے مختص کیے جا رہے ہیں، جو بجٹ کا سب سے بڑا خرچ ہوگا۔

ترقیاتی پروگرام اور توانائی کے اہداف

Advertisement

وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام (PSDP) کے لیے 1 ٹریلین روپے رکھے گئے ہیں۔ توانائی کے شعبے میں 2,800 میگاواٹ بجلی کی پیداوار بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے 2,633 میگاواٹ سولر نیٹ میٹرنگ کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔

ملک بھر کے 15,352 دیہات میں بجلی کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کو بہتر بنانے کا منصوبہ بھی بجٹ کا حصہ ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ، درآمدات و برآمدات، ترسیلات

مالی سال 2025-26 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو 2.1 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہو گا۔

برآمدات کا ہدف 35.3 ارب ڈالر جبکہ درآمدات کا ہدف 65.2 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

خدمات کے شعبے میں برآمدات کا ہدف 9.6 ارب ڈالر اور درآمدات کا ہدف 14 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔

Advertisement

ترسیلات زر کا ہدف 39.4 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر اشیا و خدمات کی برآمدات 44.9 ارب ڈالر اور درآمدات 79.2 ارب ڈالر متوقع ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر