Advertisement
Advertisement
Advertisement

عراق سے پاکستانی زائرین کے محفوظ اور جلد انخلا کے لیے کوششیں جاری ہیں، نائب وزیراعظم

Now Reading:

عراق سے پاکستانی زائرین کے محفوظ اور جلد انخلا کے لیے کوششیں جاری ہیں، نائب وزیراعظم
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کیلئے کابل پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ عراق سے پاکستانی زائرین کے محفوظ اور جلد انخلا کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ایران اور عراق سے پاکستانیوں کے انخلاء کے معاملے اسحاق ڈار نے کہا کہ  خطے کی صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق گذشتہ روز سے 450 زائرین کو ایران سے  واپس لایا جا چکا ہے۔

ایران میں مقیم پاکستانی طلبہ کی واپسی کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 154 طلبہ کو وطن واپس لایا جائے گا۔

 اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ عراق میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانی زائرین سے رابطے میں ہے، عراق کی فضائی حدود بند ہونے سے پاکستانی زائرین عراق میں پھنس گئے ہیں۔

دوسری جانب عراق میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس کے مطابق عراق میں مقیم تمام پاکستانی غیر ضروری سفر سے گریز کریں

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: عراق جنگ کے پیچھے نیتن یاہو کا ہاتھ تھا، ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم پر تنقید پر مبنی ویڈیو شیئر کردی

جاری کردہ ایڈوائزری میں مزید کہا گیاکہ تمام پاکستانی محتاط رہیں اور نقل و حرکت کو محدود رکھیں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر