
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اس حوالے سے فوری اقدامات کرے۔
وزیراعظم نے اپنے جاری کردہ اپنے بیان میں ایران پر اسرائیلی جارحانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ایرانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمل سنگین، غیر ذمہ دارانہ اور انتہائی تشویشناک ہے، موجودہ صورتحال خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر بڑا فضائی حملہ، جوہری سائنسدان اور پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر شہید
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو چاہیے کہ فوری طور پر مداخلت کرے اور کشیدگی کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News