
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں نمایاں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔
وزیراعظم کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 34.9 ارب امریکی ڈالرز کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 28.8 فیصد زائد ہیں۔
صرف مئی 2025 کے مہینے میں 3.7 ارب امریکی ڈالرز کی ترسیلات موصول ہوئیں، جو گزشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں 13.7 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ حکومت کی معاشی حکمت عملی اور سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔
یہ اعتماد حکومت کی بروقت پالیسیوں، مالیاتی استحکام اور ترسیلات کی حوصلہ افزائی پر مبنی اقدامات کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے پیش کیا جانے والا عوام دوست بجٹ اور معاشی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔
وزیراعظم نے اس موقع پر معاشی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اعداد و شمار پاکستان کی معیشت میں بہتری کے واضح اشاریے فراہم کرتے ہیں اور حکومت کی ترجیح معاشی خودمختاری اور عوامی خوشحالی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News