
ڈمپرز ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن اس سال کراچی شہر سے آلائشیں نہیں اٹھائے گی۔
انہوں نے کہاکہ شرپسند عناصر کی جانب سے ان کی 20 سے 25 گاڑیاں جلائی گئی ہیں اور ابھی تک ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے وہ کمشنر کراچی سمیت تمام متعلقہ اداروں کو درخواست بھی لکھ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ سے قبل بڑی خوشخبری،ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور لوکل گورنمنٹ ڈمپر ٹرانسپورٹ کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔
کراچی میں ڈمپر اور ٹینکرز سے پیش آنے والے حادثات کے بعد شہر میں ڈمپرز اور ٹینکرز جلانے کے واقعات پیش آئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News