
نیویارک: پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد کے ویٹو ہونے سے بہت خطرناک پیغام جائے گا۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اس وقت سنگین صورتحال ہے، 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اور کتنا وقت چاہیے؟ زمین پر غزہ کا حل جہنم سے زیادہ برا ہے، 24گھنٹوں میں100 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کیا جاچکا، اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی کامرتکب ہورہا ہے۔
پاکستانی مندوب کا کہنا ہے کہ خوراک کے لیے غزہ میں شہریوں کا قتل ہورہا ہے، غزہ میں قتل عام بند ہونا چاہیے، شہریوں کو جینے کا حق ہے، پاکستان فلسطین کی سیاسی، سفارتی سپورٹ جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں: غزہ میں امداد لینے والے افراد پر اسرائیلی بمباری، مزید 40 فلسطینی شہید
عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں مستقل سیزفائر، انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں، آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو ان کی ہی سرزمین سے بےدخل کرنے کے درپے ہے، سیکیورٹی کونسل میں جنگ بندی میں ناکامی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News