اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ نظام کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے، ایوان کےتقدس کا خیال رکھناہرایک کیلئےضروری ہے، ایوان کو قواعد وضوابط کے مطابق چلانا میری ذمےداری ہے۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک احمد خان نے کہا کہ اسمبلی میں حکومتی جماعت کوبرتری حاصل ہے، پنجاب اسمبلی میں کل نشستوں پر37عذرداریاں داخل کی گئیں، ایوان میں اپوزیشن ارکان کارویہ افسوسناک ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی دھاندلی کےالزامات لگاکرنظام کومفلوج کرنےکی کوشش کی تھی، جمہوری، پارلیمانی روایات کی پاسداری پریقین رکھتا ہوں، ہمیشہ آئین کی پاسداری کی تلقین کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کا لیڈر چاہتا ہے کہ ملک میں افراتفری ہو، ملک احمد خان
ملک احمد خان نے کہا کہ ایوان کو کسی صورت مچھلی منڈی نہیں بننے دوں گا، نومئی کے سانحے کو نسلیں بھگتیں گی، 50 سے 60 ارکان غنڈہ گردی کرتےہوئےحکومتی بینچز پرحملہ آورہوتےہیں، ایوان کی حرمت اورنظم وضبط کوہرقیمت برقراررکھاجائے گا۔
انہوں نے یہ کہا کہ ایوان میں اپوزیشن ارکان کوزیادہ سےزیادہ وقت دیا، کور کمانڈر ہاؤس، ریڈیو پاکستان کی عمارت کوکس نے آگ لگائی؟ میانوالی جیل سےغنڈوں کوکس نے آزاد کرایا؟ اسلحہ بردارافراد کےساتھ عدالتوں پرکس نے حملہ کیا؟ غنڈہ گردی ،گالیاں دینا آپ کا حق نہیں ہے، 500 گاڑیوں کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کس نے کی؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
