وزیراعظم شہباز شریف اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان کے درمیان طویل عرصے بعد ایک اور اہم ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم آج چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر لیکن خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ملاقات کے دوران چوہدری نثار کی خیریت دریافت کی، جس پر سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کل بیمار رہتا ہوں۔
وزیراعظم نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران چوہدری نثار کو مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی دعوت بھی دی۔
اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ وہ اپنی صحت بہتر ہونے اور قریبی رفقاء سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔
غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ تو لگتا ہے ہمیں بھول گئے ہیں، جس پر چوہدری نثار نے مسکرا کر جواب دیا کہ طبیعت کی خرابی کے باعث ملاقات میں تاخیر ہوئی۔
چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ان کی عزت افزائی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی گزشتہ 8 برس میں یہ دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل دونوں کی 7 سال کے وقفے کے بعد گزشتہ برس ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
