Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ، وزیراعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کو خراج تحسین

Now Reading:

ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ، وزیراعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کو خراج تحسین
ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ، وزیراعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خاندانی ترسیلات زر کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم دنیا بھر کے ساتھ مل کر خاندانی ترسیلات زر کا عالمی دن منا رہے ہیں، یہ دن ہمارے اُن لاکھوں پاکستانیوں کے اعتراف کا دن ہے جو اپنی محنت کی کمائی اپنے خاندانوں کو بھیج کر نہ صرف ان کی زندگی سنوارتے ہیں بلکہ پاکستان کی معیشت کو بھی مستحکم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 90 لاکھ سے زائد پاکستانی خلیجی ممالک، یورپ، شمالی امریکا اور دیگر خطوں میں مقیم ہیں، ان کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر محبت، وفاداری اور ذمہ داری کا عملی اظہار ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا ترسیلات زر میں نمایاں اضافے پر اظہارِ اطمینان

وزیراعظم نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ 34.9 ارب ڈالر وطن بھیجے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 28.8 فیصد زائد ہیں، صرف مئی 2025 میں 3.7 ارب ڈالر موصول ہوئے، جو گزشتہ برس مئی کے مقابلے میں 13.7 فیصد اضافہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ان ترسیلات زر نے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت دی بلکہ ملک کی معاشی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے، یہ مثبت اشاریے ہمارے تارکین وطن کی وطن سے محبت، محنت اور حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاری اور برآمدات کو بڑھا کر اقتصادی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام کے آخر میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئیے، آج کے دن ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عہد کی تجدید کریں تاکہ ہم مل کر پاکستان کو خوشحال اور مضبوط بنا سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر