Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایران کو کوئی نیچا دکھائے، نائب وزیراعظم

Now Reading:

ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایران کو کوئی نیچا دکھائے، نائب وزیراعظم
ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایران کو کوئی نیچا دکھائے، نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایران کو کوئی نیچادکھائے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل کی جارحیت کی بھرپور مذمت کی، ایران سے متعلق سلامتی کونسل میں جو کردار ادا کرسکتےتھے وہ کیا۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے روز اول سے ہی ایران کےحق میں آواز بلند کی، ایرانی وزیر خارجہ کےساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، وزیراعظم کی ایران کے صدر سےکشیدگی کے دوران کئی بار بات ہوئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران نےسلامتی کونسل میں سب سے پہلے پاکستان کی کاوشوں کوسراہا، ایرانی پارلیمنٹ میں تشکرپاکستان کےنعرے لگائےگئے، پاکستان ایران کیلئے باعزت سیز فائر کا خواہاں تھا، ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایران کو کوئی نیچادکھائے، سلامتی کونسل کےفورم پرایران کومکمل حمایت فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو پاش پاش کردیا، ایرانی قوم کبھی سرینڈر نہیں کرے گی، آیت اللہ خامنہ ای

Advertisement

نائب وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کی حمایت کرتےہوئےسلامتی کونسل کااجلاس بلانےمیں مددکی، ایران پر امریکی حملے سے متعلق پاکستان میں بہت قیاس آرائیاں ہوئیں، امریکی حملےکےبعدہم نےکسی لیت ولعل سےکام نہیں لیا، ریکارڈ پر ہےپاکستان نےسخت الفاظ میں امریکی حملےکی مذمت کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ کو اپنے سفیرکےذریعےخصوصی پیغام پہنچایا، ایرانی وزیر خارجہ سےپوچھاپاکستان ان کیلئےکیاکرسکتاہے، ایرانی وزیر کا کہنا تھاکہ سلامتی کونسل کااجلاس دوبارہ ہوناچاہیے، مجھےپتہ تھاکہ ایران بدلہ لیےبغیرنہیں بیٹھےگا۔

نائب وزیراعظم نے مزید یہ بھی کہ ایرانی حکام نے امن کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیا ایٹمی ہتھیارنہیں بناناچاہتے، ایران نے قطر کوباور کرایا کہ حملہ اس پرنہیں بلکہ امریکی بیسز پرہے، ایران نےواضح کردیاتھاکہ اس کاردعمل نپاتلا ہوگا، اللہ کاشکر ہے ایران نےباوقارانداز میں بدلہ لیااورجنگ بندی ہوئی، جنگ بندی پراللہ کےشکرگزارہیں، یہ معاملہ صرف ایران پرنہیں رکتابلکہ آگےجاتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر