
اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس کا حجم تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے ہوگا۔
بول نیوز کو حاصل ہونے والی بجٹ دستاویز کے مطابق تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کی تجویز شامل ہے۔
تنخواہوں اور ٹیکس میں اہم تبدیلیاں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ تمام سیلری سلیب پر 2.5 فیصد ٹیکس کی کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے اور پنشن میں بھی 10 فیصد اضافے کا امکان موجود ہے۔
پیٹرولیم لیوی میں اضافہ:
پیٹرولیم لیوی کو 78 روپے فی لٹر سے بڑھا کر 100 روپے فی لٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری صرف ڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعے ممکن ہوگی اور نقد ادائیگی پر فی لٹر 2 روپے اضافی چارجز عائد کیے جائیں گے۔
نان فائلرز کے لیے ٹیکس سختی:
نان فائلرز کے لیے بینک سے 50 ہزار روپے سے زائد کیش نکلوانے پر ٹیکس کی شرح بڑھا کر 1.2 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یوٹیوبرز، فری لانسرز اور دیگر نان فائلرز پر بھی نئے ٹیکس اقدامات متوقع ہیں۔
قرضوں اور دفاع کے لیے بجٹ:
قرضوں کی سود کی ادائیگی کے لیے 8,207 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ دفاعی بجٹ کے لیے 2,550 ارب روپے کی تجویز ہے۔
صوبوں اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز:
صوبوں اور اسپیشل ایریاز کے لیے 253 ارب 23 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 105 ارب 78 کروڑ روپے مختص ہوں گے۔
انضمام شدہ اضلاع کے لیے 65 ارب 44 کروڑ روپے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 82 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی شعبوں کی مالی اعانت:
فیڈرل ایجوکیشن اور پروفیشنل ٹریننگ کے لیے 18 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد
ڈیفنس ڈویژن کے لیے 11 ارب 55 کروڑ روپے
پاور ڈویژن کے لیے 90 ارب 22 کروڑ روپے
آبی وسائل ڈویژن کو 133 ارب 42 کروڑ روپے
مزید پڑھیں: مالی سال 2025-26 کیلئے 17.6 ٹریلین روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 70 ارب 38 کروڑ روپے
صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 2,869 ارب روپے
وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم تقریباً 1,000 ارب روپے
خصوصی منصوبے:
ذرائع کے مطابق لاہور میں نواز شریف میڈیکل سٹی میں 14 اسپتال قائم کیے جائیں گے، جہاں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت کام ہوگا۔
اس کے علاوہ پنجاب بھر میں صفائی ستھرائی اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے متعدد اسکیمیں بھی متعارف کروائی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News