 
                                                                              ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، نمازِ عید کے اجتماعات میں عوام کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سیاسی قیادت نے بھی شرکت کی اور قوم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر مسجد اسلام آباد میں نمازِ عید ادا کی، اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
نماز کے بعد صدر مملکت نے ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور نمازیوں سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں واقع مسجد میں نمازِ عید ادا کی، نماز کے بعد وزیراعظم نے عوام سے ملاقات کی، گلے ملے اور عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ، سنت ابراہیمیؑ کی پیروی جاری
وزیراعظم نے اس موقع پر ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی جبکہ ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے آبائی گاؤں عبدالخیل میں نماز عید ادا کی اور پوری امتِ مسلمہ کو دلی مبارکباد دی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نماز عید ادا کی، جہاں انہوں نے عوام سے ملاقات کی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔
ملک کے مختلف شہروں میں نماز عید کے اجتماعات پُرامن ماحول میں منعقد ہوئے اور علما کرام نے خطبات میں تقویٰ، اتحاد اور ایثار کی تلقین کی۔
عوام نے عید کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور خوشیوں میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 