Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ کشمیر دہشت گردی کابنیادی سبب ہے، اس کاحل ضروری ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

مسئلہ کشمیر دہشت گردی کابنیادی سبب ہے، اس کاحل ضروری ہے، بلاول بھٹو
بھارت نے

بلاول بھٹو زرداری / فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دہشت گردی کابنیادی سبب ہے، اس کاحل ضروری ہے۔

پاکستانی سفارتی مشن کےسربراہ بلاول بھٹو نے چینی نشریاتی ادارےکوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت تنازع کےبعد پاکستانی وفدکی قیادت کررہاہوں، بھارت  نے پاکستان کی سرزمین پربلااشتعال، غیرقانونی حملےکیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے جنگ بندی میں کردارکوسراہتاہے،پائیدارامن صرف بات چیت اورسفارتکاری سےہی ممکن ہے، پاکستان امن کاخواہاں ہےمگراپنی خودمختاری کامکمل دفاع کرےگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کی جارحیت نےخطےمیں امن کوخطرےمیں ڈال دیا، جنگ نہیں، مذاکرات پاکستان کی ترجیح ہے، عالمی برادری جنوبی ایشیامیں دیرپاامن کےلیےکرداراداکرے، پاکستان نےہمیشہ ذمہ دار اور پرامن رویہ اپنایا، مستقل امن صرف باہمی احترام اورمذاکرات سےممکن ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے حملوں کےبعد غیرجانبدارتحقیقات کی پیشکش کی، پاکستان نےعالمی دنیاکو تحقیقات میں شامل ہونےکی دعوت دی، بھارت نےتحقیقات کی پیشکش مستردکردی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کے حل میں دلچسپی کا اظہار

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک ماہ گزرگیا، بھارت حملےمیں ملوث دہشت گردوں کی نہ تو شناخت کرسکا،اور نہ ہی آج تک  کسی کوگ رفتار کرسکا، بھارت نے ثبوت دیے بغیر پاکستان پریکطرفہ حملےکیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان قانون اورانصاف کےاصولوں پرکھڑا ہے، عالمی برادری کوبھارت کےانکارکانوٹس لیناچاہیے،دہشت گردی کی آڑمیں بھارت کااصل مقصدعلاقائی امن کونقصان پہنچاناہے، یکطرفہ کارروائیاں امن کےلیےخطرہ ہیں،تحقیقات ہی واحدراستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگربھارت مؤقف پر نظرثانی کرے توغیرجانبدارفورم قائم کیاجاسکتاہے، وزیراعظم کوایسےفورم کےقیام پرقائل کیاجاسکتاہے، فورم حالیہ اوردیگردہشت گردحملوں کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرے۔

بلاول بھٹو کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کوبھارت کی دہشت گردی میں مداخلت پرطویل شکایات ہیں،بھارت بلوچستان،خیرپختونخوامیں دہشت گرد گروہوں کی مددکرتارہا،دونوں ممالک کوفورم پرالزامات اورشواہدرکھ کرانصاف حاصل کرناچاہیے، ایساادارہ قائم ہوجومستقبل کےحملوں کوروکنےمیں مدددے، ہم نہیں چاہتےدہشت گردی کےبعدجنگ ہو،خاص طورپردوایٹمی ملکوں میں، ایسافورم پاکستان صرف قبول ہی نہیں کرےگابلکہ اس کاخواہشمندبھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر