Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی لرز اٹھا، 24 گھنٹوں میں زلزلے کے چار جھٹکے محسوس

Now Reading:

کراچی لرز اٹھا، 24 گھنٹوں میں زلزلے کے چار جھٹکے محسوس
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شام سے لے کر آج صبح تک مجموعی طور پر چار بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تازہ ترین جھٹکے صبح 10 بج کر 29 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی جبکہ زلزلے کا مرکز قائدآباد کے قریب اور اس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

متاثرہ علاقوں میں لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، مجید کالونی، شیرپاؤ کالونی اور گڈاپ ٹاؤن شامل ہیں، جہاں رہائشیوں نے واضح جھٹکوں کو محسوس کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

گزشتہ رات بھی 1 بج کر 12 منٹ پر پہلا جھٹکا محسوس کیا گیا تھا، جس کے بعد 1:30 تک مزید دو جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، ان جھٹکوں سے قبل شام 5 بجے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی لرزہ خیز کیفیت دیکھی گئی۔

Advertisement

اہلِ علاقہ نے بتایا کہ جھٹکوں کے فوراً بعد مختلف علاقوں کی مساجد سے اذانیں دی گئیں اور شہریوں نے کثرت سے “اللہ اکبر” اور “استغفار” کے ورد شروع کر دیے۔

Advertisement

کئی مقامات پر گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جبکہ پرندوں کی غیر معمولی پرواز اور شور نے فضا کو مزید خوفزدہ کر دیا۔

Advertisement

زلزلے کے پے در پے جھٹکوں کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد اب بھی کھلے میدانوں یا گلیوں میں موجود ہے اور گھروں میں واپس جانے سے گریز کر رہی ہے۔

شہر میں زلزلے سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر